شرابی لڑکا زندہ مرغی کھا گیا

حیدرآباد 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) شراب کے نشہ میں دھت ایک لڑکے نے زندہ مرغی کھا لی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں پیش آیا۔ ضلع محبوب آباد کے علاقہ کیسمدرم میں کل دو شرابی لڑکوں نے چکن سنٹرسے ایک زندہ مرغی خریدی۔ وہ مرغی لے کرگھرجارہے تھے تاہم نشہ ان کے سرچڑھ کربول رہا تھا۔ دو میں سے ایک نوجوان راستہ میں ہی سڑک پرگرپڑا جب کہ دوسرا بھی چلنے کے موقف میں نہیں تھا، اس نے زندہ مرغی کی گردن دانتوں سے کتردی اورمرغی کا کچا گوشت کھا گیا۔ یہ منظر علاقہ کے آراوبی سڑک سے گذرنے والوں نے اپنے سیل فون میں قید کرکے اسے وائرل کردیا۔ یہ ویڈیوسوشیل میڈیا پروائرل ہوچکا ہے ۔