حیدرآباد /2 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ ایل بی نگر میں ایک شرابی شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ نشہ کی حالت میں سڑک پر ہنگامہ آرائی اور راہگیروں پر پتھراؤ کے بعد گرفتار کرنے والی پولیس پر بھی اس نے پتھراؤ کیا تھا اور گرفتاری کے خوف سے بھاگ رہا تھا کہ اس دوران ایک برقی پول پر چھڑگیا اور برقی کی شاک کی زد میں آکر وہ فوت ہوگیا ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 42 سالہ کشٹایا جو سری نگر ایل بی نگر میں رہتا تھا ۔ کشٹیا شراب کے نشہ کا عادی تھا اور کثرت سے شراب نوشی کرتا تھا کل رات اس نے شراب کو زیادہ ہی نوش کرلی تھی اور راستہ پر ٹھہکر اجنبی راہگیروں کو گالیاں دینے لگا تھا ۔ اس دوران وہ عوام میں پتھراؤ کرنے لگا ۔ عوام نے اس شرابی کی شکایت پولیس سے کردی تھی اور پولیس کشٹیا کو گرفتار کرنے پہونچی تو اس شخص نے پولیس پر بھی پتھراؤ شروع کردیا اور پولیس سے بچنے کیلئے ایک برقی پول پر چڑھ گیا اس دوران برقی شاک کی زد میں آکر وہ فوت ہویگا ۔ ایل بی نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔