ٹریفک قواعد خلاف ورزی پر کارروائی نہیں
حیدرآباد ۔ 28 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد ٹریفک پولیس حکام نے شدید گرمی کے پیش نظر دن میں 2 بجے سے شام 5 بجے کے دوران ہیلمیٹ یا لائسنس خلاف ورزی پر کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے ۔ ٹریفک کانسٹبلس جو گراونڈ ڈیوٹی کرتے ہیں دھوپ میں نہ کھڑے ہو ۔ کسی سایہ میں چھاؤں میں کھڑے رہیں ۔ 6 بجے شام سے ٹریفک قواعد کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کی جائے ۔ ڈی سی پی ٹریفک ایل ایس چوہان نے کہا کہ ہم نے ٹریفک عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ اپنی صحت کا خیال رکھیں ان سے کہا گیا کہ وہ سائبان کے نیچے کھڑے رہیں ۔ دھوپ میں نہ نکلیں ، ہیلمیٹ یا لائسنس کی چیکنگ شام کے وقت کریں ۔ دو بجے دن سے 5 بجے شام تک قواعد کی خلاف ورزیوں پر کارروائی روک دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی پولیس ٹریفک عملہ سن اسٹروک سے متاثر نہیں ہوا ہے ۔ ٹریفک پولیس افراد عملہ کو ڈیوٹی شروع ہونے سے پہلے اور ڈیوٹی ختم ہونے پر بٹر ملک فراہم کیا جارہا ہے روزانہ ہر ٹریفک عہدیدار کو ایک کلو گرام گلوکوز پاوڈر دیا جارہا ہے۔ ٹریفک کانسٹبلس کو سن گلاسیس بھی دئیے گئے ہیں ۔ شدید گرمی کی وجہ سے ٹریفک پولیس کے ڈیوٹی کے اوقات بھی لچکدار بنائے گئے ہیں ۔۔