جنیوا ۔ یکم ؍ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنیوا ایرپورٹ پر خدمات کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے کیونکہ شدید برفباری کی وجہ سے ایرپورٹ کا پورا علاقہ برف کی چادر میں لپٹا ہوا ہے۔ ایرپورٹ کی ویب سائیٹ کے مطابق تمام ایرلائنس کے مسافرین کو ہدایت کی گئی ہیکہ وہ اپنی اپنی متعلقہ ایرلائنس سے ربط میں رہتے ہوئے پہلے یہ معلوم کرلیں کہ آیا انکا طیارہ وقت پر پرواز کریگا یا تاخیر کا شکار ہے۔ اسکے بعد ہی وہ ایرپورٹ کا رخ کریں۔ حکام نے ایرپورٹ سرگرمیوں کو مسدود کرنے کی دیگر کوئی وجہ نہیں بتائی صرف اتنا ہی کہا گیا ہیکہ موسم انتہائی خراب ہونے کی وجہ سے پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔
ہمبرگ میں جہادی حملہ آور کو سزائے عمرقید
ہمبرگ ۔ یکم ؍ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جرمن کی ایک عدالت نے ایک فلسطینی جہادی کو سوپر مارکٹ میں چاقو سے حملہ کرتے ہوئے ایک شخص کو ہلاک اور دیگر چھ کو زخمی کرنے کی پاداش میں سزائے عمر قید سنائی ہے۔ 27 سالہ امد الہا نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا تھا جس کے بعد جج نے اسے یہ سزاء سنائی اور یہ بھی کہا کہ جرم کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے احمد الہا کی پیرول پر رہائی بھی تقریباً ناممکن ہے۔