ریاض:اتوار کے روز منظرعام پر ائی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عربیہ کے پبلک پراسکیویشن نے ٹوئٹر صارفین کے ایک گروپ پرشدت پسندی کو فروغ دینے کے الزامات کے تحت ماخوذ کیاہے ۔
مذکورہ ٹوئٹر صارفین پرالزام ہے کہ انہوں نے گمراہ کن مہم کے تحت سماج کے دانشوار طبقے کومشتعل کرنے کاکام کیاہے۔
جن لوگوں کو سمن جاری کیاگیا ہے ان کے نام اور عہدوں کا بھی انکشاف عمل میں لایاگیا ہے۔معاشرے کو نقصان پہنچانے والے جملوں کے استعمال کے خلاف سعودی عربیہ کے پبلک پراسکیوشن نے سخت قانونی کاروائی کا انتباہ دیا ہے۔
زنہو کی خبر کے مطابق میٹریل ‘ الفاظ اور مطلب سے اس کو کوئی لینادینا نہیں ہے۔ اس میں میڈیا ‘ سوشیل میڈیا‘ لکچر ‘ کتابیں اور دیگر چیزیں بھی شامل ہیں۔ملک میں سیکوریٹی کے پیش نظر اٹھائے جانے والے اقدامات میں سعودی عربیہ کا شدت پسندی اور دہشت گرد ی کے خلاف یہ ایک او ربڑا قدم مانا جارہا ہے۔
حالیہ دنوں میں ملک کے اندر اسلامک اسٹیٹ اور اس کے دیگر دہشت گرد گروپوں کی جانب سے کئی جان لیوا دھماکے انجام دئے گئے ۔