شجاعت بخاری کے قاتلوں کو

بخشا نہیں جائے گا : وزیر داخلہ
کولکتہ ۔ /15 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی مملکتی وزیر داخلہ ہنس راج اہیر نے آج یہاں کہا کہ سینئر جرنلسٹ اور رائزنگ کشمیر کے ایڈیٹر شجاعت بخاری کی ہلاکت میں ملوث افراد قانون سے بچ نکلنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے ۔ اہیر نے شجاعت بخاری کی ہلاکت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس جرم میں ملوث افراد کو عبرت ناک سزائیں دی جائیں گی ۔
اہیر نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ ’’یہ انتہائی المناک واقعہ ہے ۔ جموں و کشمیر کی چیف منسٹر پہلے ہی تحقیقات کا حکم دے چکی ہیں ۔ ملزمین بچ نہیں سکیں گے ۔ اشرار کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ، کسی کو بخشا نہیں جائے گا۔شجاعت بخاری کو گزشتہ روز دو نامعلوم بندوق برداروں نے ان کے دفتر کے باہر گولی مارکر ہلاک کردیا تھا ۔ جس کے بعد ملک کی صحافتی برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔