سرینگر ۔ 28نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) لشکرطیبہ کا دہشت گرد نویدجھٹ جو مبینہ طور پر صحافی شجاعت بخاری کے قتل مقدمہ میں مطلوب تھا اور فبروری میں تحویل سے فرار ہوگیا تھا ۔ جموں و کشمیر میں ضلع بڈگام میں ایک انکاؤنٹر کے دوران ہلاک ہوگیا ۔ تین فوجی عہدیدار زخمی ہوئے ۔ جن میں سے ایک شخص نے انتہائی مطلوب جھٹ کی انکاؤنٹر میں جان لینے کا ادعا کیا ۔ حقائق کی جانچ کے دوران چیف کمانڈر لشکر طیبہ وادی کشمیر نے کہا کہ نوید جھٹ بڈگام میں کارروائی کے دوران ہلاک ہوگیا جو کل رات شروع ہوئی تھی اور صبح ختم ہوئی ۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جھٹ کی ہلاکت اُس کے ایک ساتھی کے ہاتھوں ہوئی ۔ یہ فوج کی ایک بڑی کامیابی ہے ۔