دوبئی ۔12 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) اداکار سے سیاستدان بننے والے شتروگھن سنہا نے اپنے دیرینہ دوست اور رفیق کار میگا اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ پھر ایک بار ایک ہی ٹیم کے طورپر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ وہ یہاں شارجہ انٹرنیشنل بُک فیر کے موقع پر مخاطب تھے۔ انھوں نے کہا: ’’مجھے اُمید ہے ہم ناظرین کو عنقریب دوستانہ 2 کا مشاہدہ کرنے کا موقع فراہم کرسکتے ہیں‘‘۔ اس موقع پر اُن کے ہمراہ بھارتی پردھان و دیگر موجود تھے ۔