بالی ووڈ کے دوسرے شومین کہے جانے والے پروڈیوسر ڈائرکٹر سبھاش گھئی اب سربجیت سنگھ پر فلم بنارہے ہیں جس میں سربجیت کا کردار انوراگ سنہا نبھائینگے فلم میں شتروگھن سنہا بھی ایک طویل عرصہ بعد سلور اسکرین پر نظر آئینگے فلم میں سوناکشی سنہا سربجیت سنگھ کی بیوی کا کردار ادا کرتی ہوئی نظر آئینگی ۔
فلم ’’ کک ‘‘ میں ارچنا پورن سنگھ سلمان کی ماں کے رول میں
پروڈیوسر ڈائرکٹر ساجدنڈیاڈوالا کی 27 جولائی کو ریلیز ہونے والی فلم ’’ کک ‘‘ میں اداکارہ ارچنا پورن سنگھ سلمان خان کی ماں کے رول میں نظر آئینگی اس فلم میں متھن چکرورتی سلمان کے والد کے رول میں ہونگے اس فلم میں ارچنا ایک پنجابی خاتون کا رول کرتی نظر آئینگی فلم میں ڈیزی شاہ ، ثناء خان کے علاوہ رندیپ ہڈا اور جیکولین فرنانڈیز کے بھی اہم کردار ہونگے بحیثیت ڈائرکٹر ’’ کک ‘‘ ساجدنڈیاڈوالا کی پہلی فلم ہوگی ۔