نئی دہلی ۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے 2007ء کے رقمی ہیرپھیر کے ایک مقدمہ میں کشمیر کے علحدگی پسند لیڈر شبیرشاہ کی درخواست ضمانت کو آج مسترد کردیا۔ ایڈیشنل سیشنس جج سدھارتھ شرما نے ان کی تازہ درخواست ضمانت کو مسترد کیا ہے۔ قبل ازیں گذشتہ سال انہوں نے رواں مقدمہ کی وجہ بتاتے ہوئے شبیرشاہ کی پہلی درخواست ضمانت کو بھی مسترد کردیا تھا۔ شبیر شاہ نے اپنے وکیل ایم ایس خاں کے ذریعہ دائر کردہ درخواست ضمانت میں عدالت سے کہا کہ مقدمہ کی تحقیقات مکمل ہوگئی ہیں اور یہ ایجنسی اپنی چارج شیٹ پیش کرچکی ہے۔ چنانچہ اب تحقیقات میں مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔