بنگلورو۔/8 اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) انفوسیس کے شریک بانی نندن نلیکانی خود کو خوش قسمت مانتے ہیں کہ وہ اپنے آئی آئی ایم انٹرنس اگزام میں شریک نہیں ہوپائے کیونکہ اگر ایسا ہوجاتا تو وہ نارائنا مورتی جیسی شخصیت سے وابستہ نہیں ہوپاتے جنہوں نے چار دیگر بانیوں کے ساتھ انفوسیس کو پروان چڑھایا ہے۔ انہوں نے آج یہاں سی آئی آئی کے ایک ایونٹ میں بتایا کہ وہ خود کو کافی خوش قسمت مانتے ہیں۔’’ میں جاب کا متلاشی تھا اور ایک چھوٹی کمپنی میں شامل ہوگیا جہاں نارائنا مورتی نے مجھے نوکری دی۔ اس کے بعد سے ہم میں گہرا رشتہ ہوا اور پھر انفوسیس کی شروعات ہوئی، بقیہ تاریخ سے سب واقف ہیں۔‘‘