شمس آباد ۔ 7 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے موضع شاہ پور میں چیک پوسٹ کو برخاست کردیا گیا جس کے بعد وہ 600 گز اراضی خالی پڑی ہوئی ہے جس پر چند افراد قبضہ کی کوشش کررہے ہیں ۔ شاہ پور ڈپٹی سرپنچ نریش اور رامو نائک نے مقام پر پہنچ کر حالات کو دیکھتے ہوئے حکومت اور عہدیداروں سے مطالبہ کیا کہ چیک پوسٹ کی 600 گز اراضی کو گرام پنچایت کے حوالہ کردیں ۔ جس پر چند افراد اپنی بری نظر ڈال چکے ہیں اور اس پر قبضہ کی کوشش کی جارہی ہے ۔ سروے نمبر 221 میں سابق سرپنچ جئے ہند مدیراج نے چیک پوسٹ کے لیے اراضی دی تھی جو کئی سالوں سے یہاں قائم تھا لیکن تلنگانہ حکومت کے قیام کے بعد اس چیک پوسٹ کو برخاست کردیا گیا ہے ۔ 600 گز اراضی کی قیمت لاکھوں میں ہے جہاں پر سرکاری عمارت تعمیر کی جاسکتی ہے جو لب سڑک واقع ہے ۔ اس موقع پر نریش ڈپٹی سرپنچ ، رامونائک ، جیمس ، سری سیلم یادو ، یادیا ، شیوا وغیرہ موجود تھے ۔۔