نئی دہلی۔ 2؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ بی جے پی کے ترجمان شاہ نواز حسین کو مبینہ طور پر کل رات دھمکی آمیز ٹیلی فون کالس وصول ہورہے ہیں جس کے بعد انھوں نے ایک ایف آئی آر پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن میں درج کروادیا ہے۔ اپنی شکایت میں شاہ نواز حسین نے کہا کہ انھیں دبئی کے ایک نمبر سے دو ٹیلی فون کالس وصول ہوئے جب کہ وہ دہلی میں اپنی قیامگاہ سے 11.30 بجے شب ایرپورٹ جارہے تھے جب کہ وہ پٹنہ سے واپس ہوئے تھے۔ ٹیلی فون کرنے والے نے انھیں نریندر مودی حکومت کی ٹیلی ویژن مباحثوں میں تائید کرنے پر گالیاں دیں اور انہیں دھمکی دی کہ یا تو پارٹی سے ترکِ تعلق کرلیں یا نتائج کا سامنا کرنے تیار ہوجائیں۔