حیدرآباد۔ 3 جون (سیاست نیوز) شاہ میر پیٹ کیشوورم ولیج میں آج ایک شخص کی مسخ شدہ نعش دستیاب ہوئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ ملیش یادو کاشت کار تھا ، نامعلوم افراد نے 20 دن قبل قتل کرکے اسے کیشوورم ولیج گڑھے میں ڈال دیا۔ پولیس نے ملیش یادو کی انتہائی مسخ نعش کو برآمد کرنے کے بعد مقام واردات پر کلوز ٹیم کو طلب کیا ۔ فارنسک ڈاکٹرس کی ایک ٹیم کو وہاں طلب کرکے نعش کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ مقتول کے سَرپر وزنی پتھر ڈال کر قتل کیا گیا۔ پولیس شاہ میر پیٹ نے مقدمہ درج کیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ملیش یادو کے خاندان والے اس قتل میں ملوث ہوسکتے ہیں۔