شاہ سلمان کے ہمہ قومی ایشیائی دورہ کا ملائیشیا سے آغاز

ریاض ۔ /26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز ایشیاء کے ساتھ اپنے ملک کے معاشی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے مقصد پر مبنی  ہمہ قومی دورہ کا آج ملائیشیا سے آغاز کیا ۔ سرکاری خبررساں ادارہ ایس پی اے نے خبر دی ہے کہ شاہ سلمان انڈونیشیاء ، برونائی ، جاپان ، چین اور مالدیپ کا دورہ بھی کریں گے اور وطن واپسی سے قبل پڑوسی مملکت اردن کا دورہ بھی ان کے اس پروگرام میں شامل ہے ۔ تیل پیدا اور برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کا سب سے بااثر رکن ملک سعودی عرب دنیا کا سب سے بڑا تیل برآمد کرنے والا ملک بھی ہے اور اس کا خام تیل خریدنے والے اکثر اہم صارفین ایشیائی ممالک ہی ہیں۔اردن میں وہ شاہ عبداللہ سے ملاقات کرنے والے ہیں ۔