نئی دہلی ۔28جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج سعودی عرب کے نئے حکمراں اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کو اُن کی تخت نشینی پر اپنی مبارکباد پیش کی ۔ صدر جمہوریہ نے کہا ،’’ہمارے دونوں دوست ملکوں کے درمیان تعلقات تاریخی طور پر قریبی رہے ہیںجوزبردست عوام سے عوام روابط اور گہرے باہمی احترام سے مزین ہیں۔مجھے یقین ہے کہ ہمارے دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی ، معاشی اور ثقافتی سرگرمیوں میں جاریہ بھرپور تعاون برقرار رہے گاتاکہ دونوں طرف کے عوام کو فائدہ ہوسکے ۔ پرنب مکرجی نے اپنے پیام میں کہا کہ انہیں حکومت ہند اور عوام کی طرف سے شاہ سعودی عرب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مسرت ہورہی ہے ۔