شاہ سلمان سے ملاقات کیلئے عالمی قائدین کا سفر سعودی عرب

ریاض ، 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دنیا بھر سے معزز شخصیتیں اور قائدین آج سعودی عرب کے سفر پر روانہ ہورہے ہیں تاکہ نئے حکمران شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو پُرسہ دیا جائے، جن کے سوتیلے بھائی شاہ عبداللہ کا گزشتہ روز انتقال ہوا۔ اس دوران شاہ سلمان نے اتوار کو سعودی عرب کے تمام اسکولس اور تعلیمی اداروں کو تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔