ممبئی ، 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سوپر اسٹار شاہ رخ خان جو دو روز قبل سب اربن ممبئی میں فلم شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے تھے، اپنے دائیں کندھے میں فریکچر اور گھٹنے پر زخم سے متاثر ہوئے ہیں اور انھیں دو تا تین ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، ذرائع نے یہ بات کہی۔ فرح خان کی فلم ’ہپی نیو ایئر‘ کیلئے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں شوٹنگ کے دوران 48 سالہ ایکٹر پر ایک دروازہ آن گرا تھا۔ انھیں فوری ناناوتی ہاسپٹل لے جایا گیا اور طبی امداد حاصل ہونے کے بعد انھوں نے اس فلم کی شوٹنگ کا احیاء تک کیا تھا لیکن مزید طبی جانچ سے نئے زخموں کا انکشاف ہوا ہے۔