شاہ رخ خان فی الحال ڈائرکٹر امتیاز علی کی انوشکا شرما کو اسٹار فلم رہنما کی شوٹنگ کررہے ہیں اور اس کی تکمیل کے فوری بعد وہ اپنی نئی فلم بندھوا کی شوٹنگ شروع کردیں گے جو 160 کروڑ کے بجٹ سے بنائی جائے گی۔ شاہ رخ کی اس فلم میں پہلی بار ہیوی اسپیشل ایفکٹس کا استعمال کیا جائے گا۔ شاہ رخ کوشش کررہے ہیں کہ اس میں انٹرنیشنل اسپیشل ایفکٹس ایکسپرٹس کی مدد لیں جس کے لئے ریڈ چلیز وی ایف ایکس ٹیم بھی کام کرے گی۔ اس فلم کو آنند ایل رائے ڈائرکٹ کریں گے جس کی مزید کاسٹ کے بارے میں ابھی تفصیلات آنے باقی ہے۔