پیرس۔ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ خان کو فرانس کا اعلیٰ ترین اعزاز ”نائیٹ آف دی لیجین” دیا گیا ہے۔ کنگ خان کو یہ ایوارڈ دنیا بھر میں ثقافت کے حوالے سے ان کی خدمات کے اعتراف میں عطا کیا گیا ہے۔ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ آج میری ماں کی سالگرہ کا دن ہے اگر وہ زندہ ہوتی تو یقینا بے حد خوش ہوتی۔