شاہ رخ خان انٹرپول کے ایمبسیڈر نامزد

نئی دہلی ۔ 28 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) جدید دور کے ’ڈان‘ شاہ رخ خان پہلے ہندوستانی اداکار بن گئے ہیں جنھیں انٹرپول کی مہم ’’جرم کو ترک کرو ‘ ‘کا ایمبسیڈر نامزد کیا گیا ہے ، جس کا مقصد جرائم کے تدارک کے بارے میں سماج میں عظیم تر بیداری کو فروغ دینا ہے ۔ شاہ رخ جنھوں نے امیتابھ بچن کے کیریکٹر ’ڈان‘ کو فرحان اختر کی ریمیک والی فلم میں نیا رخ دیا ، انھوں نے کل رات دیر گئے ٹوئٹر پر کہا ، ’’ ڈان (اب ) انٹرپول کی درست سمت پر آچکا ہے ۔ کس قدر عجیب مگر بہت اطمینان بخش بات ہے ، ہا … ہا… ہا ‘‘۔ ممتاز اداکار نے اپنے سوشیل میڈیا صفحہ پر تحریر کیا : ’’ٹرن بیاک کرائم کے لئے ایمبسیڈر بننے پر کافی اعزاز ملنے کا احساس ہورہا ہے ، جو انٹرپول کی مہم ہے ۔ شکریہ مسٹر نوبل کے آپ نے یہ موقع فراہم کیا ‘‘۔ کئی ایوارڈس جیتنے والے بالی ووڈ ایکٹر نے انٹرپول کی مہم کی ضمن میں پیغام کو اپنی آواز دی ہے ۔ جس میں کہا گیا کہ سماج میں رہنے والوں کو اُسی وقت تمام فوائد مل پائیں گے جب سب شہری قانون کا احترام کریں اور جرائم سے لڑیں۔