شاہ آباد ڈیری کی 500 جھونپڑیاں شعلہ پوش

نئی دہلی ۔ /24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) شاہ آباد ڈیری کے علاقے روہنی کے کھلے میدان میں آگ بھڑک اٹھی جس سے یہاں قائم 500 جھونپڑیاں جلکر خاکستر ہوگئیں ۔ تاہم کسی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ یہ واقعہ تقریباً 11.30 بجے دن پیش آیا اور آگ بجھانے کیلئے 21 فائر بریگیڈس کی خدمات حاصل کی گئیں ۔ مبینہ طور پر سیلنڈر کے دھماکے سے پھٹ پڑنے کی وجہ سے آگ لگنے کا یہ واقعہ پیش آیا ۔ تاہم تحقیقات جاری ہیں ۔