شاہنواز قاسم نے جوائنٹ کمشنر سائبر آباد کی حیثیت سے جائزہ لیا

حیدرآباد ۔ 27 مارچ ( سیاست نیوز) سائبرآباد جوائنٹ کمشنر کی حیثیت سے آج جناب شاہنواز قاسم نے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا ۔ اس عہدہ پر فائز مسٹراسٹیفن رویندرا کو ترقی کے بعد حکومت نے ان کا تبادلہ کردیا تھا اور اس عہدہ پر جناب شاہنواز قاسم  کا تقرر کیا گیا ہے ۔ شاہنواز قاسم   نے کمشنر پولیس سائبرآباد مسٹر سندیپ شنڈلیہ سے ملاقات کی ۔ سال 2003ء آئی پی ایس بیاچ سے شاہنواز قاسم بہار سے تعلق رکھتے ہیں ۔ سابق میں انہوں نے ضلع ورنگل اور اننت پور کے ایس پیز کی حیثیت سے خدمات انجام دی اور شہر میں ڈپٹی کمشنر آف پولیس ایسٹ زون میں خدمات انجام دینے کے بعد ان کا تبادلہ ضلع کھمم کے ایس پی کی حیثیت سے کیا گیا تھا ۔ انہوں نے بہترین عوامی خدمات کیلئے عوامی تعاون کو ضروری قرار دیا ۔واضح رہے کہ حکومت نے دو دن قبل ہی کچھ آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے کئے تھے ۔