پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو کی باکس آفس پر کامیابی کے بعدشاہد کپور کے پاس پھر سے فلموں کے کئی آفرز موجود ہیں دوستانہ 2 کے برفدان کی نذر ہونے کے بعد اب ترون منکھانی نے ایک تلگو ہٹ فلم ’’ وٹیالی ‘‘ کو ہندی میں ری میک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس فلم میںمرکزی کردار کیلئے انہوں نے شاہد کپور کو سائن کر لیا ہے یہ فلم دھرما پروڈکشن اور یو ٹی وی کے مشترکہ پروڈکشن میں بنائی جائیگی فلم کی ہیروئین کا انتخاب باقی ہے ۔
شاہ رخ اور فرحان اختر پہلی بار فلمی پردے پر ایک ساتھ
فرحان اختر اور شاہ رخ خان پہلی بار اب ایک ساتھ فلمی پردے پر دیکھے جاسکتے ہیں ذرائع کے مطابق فرحان اور شاہ رخ خان راہل ڈھولکیا کی فلم میںکام کرتے نظر آئینگے اس فلم کو ریڈ چلیز انٹرئمنٹ کے بینر پر بنایا جائیگا فلم کی کاغذی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ یہ اسی سال کے درمیان میں فلور پر چلی جائیگی فلم کے فی میل لیڈس کا ابھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے فرحان اختر کے ایکسل بینر پر پروڈیوس کی جانے والی یہ فلم ایک مکمل تفریحی فلم ہوگی ۔