شاہجہانپور میںماں کی عصمت دری کی کوشش

شاہجہانپور،20مئی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں شاہجہانپور کے آرسی مشن علاقہ میں ایک بیٹے نے رشتوں کو شرمسار کرتے ہوئے اپنی ماں سے مبینہ طورپر عصمت دری کی کوشش کی ۔ ملزم بیٹے کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ضلع پولیس افسر (سٹی) سمت شکلا نے آج بتایا کہ آر سی مشن علاقہ کا باشندہ کیسری شہر میں آئس کریم کا ٹھیلا لگا تا ہے ۔ گزشتہ جمعہ کی شام کو ملزم شراب کے نشہ میں دھت ہوکر آیا اور اپنی 45سالہ کو ماں دبوچ لیا۔پولیس کے مطابق چھوٹے بیٹے نے ماں کو کیسری کے چنگل سے چھڑایا۔ چیخ پکار سن کر محلے کے لوگ جمع ہوگئے جس کے سبب ملزم اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکا۔