شان اقدس ؐ میں گستاخی دیوبند میں مسلمانوں کا احتجاج

دیوبند ۔ 2 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شان رسالت ؐ میں گستاخی پر ہندو مہاسبھا کے خلاف مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا ہے ۔ بتایا جاتا ہیکہ اکھل بھارتیہ ہندو مہا سبھا کے کارگذار قومی صدر کملیش تیواری نے ایک صحافتی بیان جاری کیا جس میں شان رسالت ؐ میں گستاخی کی گئی۔ مسلمان برہمی کے عالم میں سڑکوں پر نکل آئے اور کملیش تیواری کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے پولیس کو جمعہ تک کی مہلت دی اور کہا کہ اگر گرفتاری عمل میں نہ آئے تو احتجاج میں شدت پیدا کی جائے گی۔ دیوبند اور اطراف و اکناف کے علاقوں میں کئی مقامات پر یہ احتجاجی مظاہرے ہوئے اور صورتحال کافی کشیدہ ہوگئی تھی۔ مختلف مقامات پر ٹریفک نظام بھی درہم برہم ہوگیا تھا۔