شام کے گرجاگھر پر حملہ کی ہندوستانی امریکی عیسائیوں نے مذمت کی

واشنگٹن ۔ 24 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد امریکی عیسائیوں نے شام کے شمالی سرحدی شہر قمیشی میں واقع ایک قدامت پرست گرجا گھر پر دولت اسلامیہ کے ذریعہ کئے گئے حملوں کی شدید مذمت کی۔ دی فیڈریشن آف انڈین امریکن کرسچین آرگنائزیشنز آف نارتھ امریکہ (FIACONA) نے 20 جون کو قدات پسند گرجاگھر کے پادری اگناشیٹس افریم دوم پر کئے گئے حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ یاد رہیکہ شام کے قدامت پسند گرجاگھر کے عقیدتمندوں میں ہندوستانی عیسائیوں کی بھی قابل لحاظ تعداد ہے۔
مہاجرین کی آمد روکنے کیلئے یورپی یونین کا 6ارب یورو اضافی خرچ
برسلز ۔ 24 جون (سیاست ڈاٹ کام) یورپی یونین مہاجرین کی آمد کو روکنے کے لیے اربوں یورو اضافی خرچ کرے گی۔ یورپی سرمایہ کاری بینک ’ای آئی بی‘ نے اس تناظر میں یورپی یونین سے باہر جاری منصوبوں کے لیے رقوم کو دوگنا کردینے کی تجویز پیش کی ہے۔ اس سلسلے میں ان ممالک میں اگلے 5برس کے دوران 6ارب یورو اضافی خرچ کیے جائیں گے۔