ماسکو ۔26 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) ماسکو نے آج کہاکہ حکومت شام کی جانب سے باغیوں کے زیرقبضہ مشرقی غوطہ میں زہریلی گیاس استعمال کرنے کی خبریں بے بنیاد کہانیاں ہیں۔ روس نے پرزور انداز میں کہا کہ ذرائع ابلاغ میں پہلے ہی فلورین گیس کے مشرقی غوطہ میں استعمال کی خبریں شائع ہوچکی ہیں، لیکن یہ نہیں ظاہر کیا گیا کہ اس علاقہ کے کس شخص نے استعمال کی توثیق کی ہے ۔