شام کے صوبہ رقہ پر بمباری 31 جنگجو ہلاک

بیروت ۔ /17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) شام کی فضائیہ نے شمالی صوبہ رقہ میں جو جہادی گروپ کا طاقتور گڑھ سمجھا جاتا ہے ، جنگی طیاروںکے ذریعہ بمباری کی جس کے نتیجہ میں 31 جنگجو ہلاک ہوگئے ۔ شام کی انسانی حقوق نگرانکار کمیٹی نے بتایا کہ صوبہ رقہ کے شہر میں 13 اور طبقہ ٹاؤن میں 11 فضائی حملے کئے گئے ۔ مملکت اسلامی کے خلاف شامی فوج کی یہ سب سے بڑی کارروائی سمجھی جارہی ہے۔ صوبہ رقہ کے بیشتر علاقے پر فبروری سے مملکت اسلامیہ کا قبضہ ہے جہاں انہوں نے بشارالاسد کے خلاف لڑائی میں مصروف باغی گروپ کو شکست دی تھی ۔