۔75 افراد ہلاک ‘ 40زخمی بے گھر افراد کے اجتماع کے قریب کار بم دھماکہ
بیروت۔5 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کم از کم 75 شہری اس وقت ہلاک ہوگئے جب دولت اسلامیہ نے ایک کار بم دھماکہ عوام کے ایک ہجوم پر کیا جو مشرقی شام میں جنگ سے بے گھر ہونے والے افراد منعقد کررہے تھے ۔ کل مشرقی صوبہ دیرالزور پر حملہ سے کم از کم 75 بے گھر شہری بشمول بچے ہلاک اور دیگر 140 زخمی ہوگئے ۔ شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کے صدر رامی عبدالرحمن نے کہا کہ متاثرین صوبہ میں جنگوں کی دہشت سے فرار ہوگئے تھے ۔ حکومت شام کی افواج اور امریکی تائید یافتہ کرد عرب اتحاد کے درمیان جنگ جاری ہے ۔ شام کی جمہوری افواج انتہا پسند گروپ کی علحدگی پسند تحریک کی مخالفت کررہی ہیں ۔ برطانیہ میں قائم جنگ کا نگرانکار ادارہ شام میں موجود نیٹ ورک پر انحصار کرتا ہے جو اسے اطلاعات فراہم کرتا ہے ‘ کل کی اطلاع کے بموجب کئی افراد دھماکہ سے ہلاک ہوگئے ۔ پورے صوبہ دیرالزور میں جنگ جاری ہے اور ہزاروں افراد اپنی جانیں بچانے فرار ہوچکے ہیں ۔ بعض راست صحرا میں پناہ لے چکے ہیں ۔ بعض افراد نے ایس ڈی ایف کے زیر قبضہ صحرا میں پناہ لی ہے ۔ یہ دریائے فرات کے مشرقی کنارے سے متصلہ علاقہ ہے جہاں کل بم حملہ ہوا تھا ۔ یہ پہلا حملہ نہیں ہے جو دیرالزور سے فرار ہونے والے شہریوں پر دولت اسلامیہ نے کیا ہے ۔ 12اکٹوبر کو بھی ایک کار بم دھماکہ سے شمال مشرقی صوبہ ہاساکیہہ کے علاقہ میں 18 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ بے گھر ہونے والے افراد اس کے علاوہ ہیں ۔ شام کی تنظیم ’’ بچوں کو بچاؤ کی ڈائرکٹر ٹونیا خوش نے کہا کہ ایک اندازہ کے مطابق 3لاکھ 50ہزار افراد دیرالزور میں حالیہ جنگ کے دوران فرار ہوگئے ہیں ۔ ان میں سے آدھی تعداد بچوںکی ہے ۔ شہر اور مضافاتی دیہاتوں میں صورتحال ابتر ہے ۔ یہاں شہری جنگ کرنے والی افواج اور ان کے مخالفین کے درمیان فائرنگ میں پھنس کر رہ گئے ہیں ۔
کابل یونیورسٹی کی خواتین پر سند
کابل۔5نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کابل یونیورسٹی کی خواتین کا مطالعہ کرنے والی پہلی گریجویٹ نے اپنی سند حاصل کرلی ۔ عیسائیت کی علمبردار صحافت اور شہری معاشرہ اور خانہ جنگی کی یکسوئی کرنے والے ادارہ بڑے پیمانے پر خواتین کے موضوعات پر توجہ مرکوز کرتے ہیں ۔