بیروت ۔ 16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سرکاری زیرقبضہ شہر حلب میں باغیوں کی فائرنگ سے کم از کم 9 افراد بشمول 3 بچے ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں ادارہ صنعا کے بموجب باغیوں نے حے ال سیرین نے فائرنگ کرکے 9 افراد کو ہلاک کردیا جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔ شامی رسد گاہ برائے انسانی حقوق کی اطلاع کے بموجب 20 افراد زخمی ہوگئے۔ سرکاری افواج باقاعدہ طور پر باغیوں کے زیرقبضہ مضافاتی علاقہ میں فضائی حملے کرتی رہتی ہیں۔ شام کی خانہ جنگی میںتاحال 2لاکھ 10 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ خانہ جنگی کا آغاز 2011ء میں پرامن احتجاجی مظاہرہ سے ہوا تھا جو بعد میں حکومت کے احتجاجیوں کے خلاف کارروائی کے بعدپرتشدد ہوگیا۔