شام کے دو صوبوں میں دہشت گرد حملہ

ماسکو۔15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شام کے لتاکیہ اور حما صوبو ں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہشت گردوں نے نو بستیوںں پر حملہ کیا۔روسی وزارت دفاع کے شامی ایگریمنٹ سینٹر کے سربراہ میجر جنرل وکٹر کپچشن نے یہ اطلاع دی. انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں نے لتاکیہ اور حما کے صوبوں میں مختلف علاقوں میں نو بستیوں پر بم پھینکے ۔قابل ذکر ہے کہ روس، ترکی اور ایران جنگ سے متاثر شام میں جنگ بندی کے ثالث ہیں۔ روس باقاعدہ بنیاد پر شام میں انسانی کاموں کو انجام دیتا ہے اور یہاں کے پناہ گزینوں کی واپسی کیلئے محفوظ راستہ فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے ۔