بیروت۔/17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شام کے دارالحکومت کے قریب مشرقی علاقوں میں مخالف حکومت دو حریف گروپس کے مابین جھڑپوں میں تقریباً 50 جنگجو اور 2 شہری ہلاک ہوگئے ۔ حقوق انسانی گروپ نے بتایا کہ جیش الاسلام کی القاعدہ زیرقیادت ملحقہ حریف گروپ کے ساتھ جھڑپ ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ تقریباً 3 ہفتوں سے جاری لڑائی میں اب تک 500 سے زیادہ جنگجو اور بے شمار شہری ہلاک ہوگئے ۔ مہلوکین میں ایک خاتون ماہر امراض نسواں بھی شامل ہیں ۔ اس مشرقی علاقہ میں وہ تنہا ڈاکٹر تھیں ۔ مشرقی علاقہ پر باغیوں کا قبضہ ہے اور یہ طویل عرصہ تک جیش اسلام کے زیراثر رہا ۔