شام کے دارالحکومت پر حملے ، 4 ہلاک ، 24 زخمی

بیروت۔9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک بم دھماکہ اور شلباری شورش پسندوں نے آج دمشق پر کی جس سے 4 افراد ہلاک اور دیگر 24 زخمی ہوگئے۔ شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے ابتداء میں کہا تھا کہ شیل شہر کے قلب پر گرے تھے اور بعدازاں دن میں پھٹ پڑے تھے۔ سرکاری خبر رساں ادارہ صنعاء نے کہا کہ تین شیلس ایک عمارت سے جسے دمشق مینار کہا جاتا ہے اور اس کے قریب کے علاقہ سے ٹکرائے، لیکن دھماکہ میسیاٹ چوک میں ہوا۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ استعمال شدہ بم کی نوعیت کیا تھی جو شیلس استعمال کئے گئے تھے وہ عام طور پر دولت اسلامیہ کے انتہا پسند استعمال کیا کرتے ہیں۔ شام کی فوج حجرالاسود اور قریبی فلسطینی پناہ گزین کیمپ یرموک کی جانب اپنی پیشرفت جاری رکھے ہوئے ہے۔