بیروت ۔ 26مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ گروپ نے مقامی شہریوں کو شام کے شہر رقہ کا تخلیہ کردینے کی ہدایت دی کیونکہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ دریائے فراط کے بالائی حصہ میں امریکی زیرقیادت اتحادی افواج کے فضائی حملہ سے تالاب کے منہدم ہوجانے کا خطرہ ہے ۔ عسکریت پسندوں نے کہا کہ اتحادی فضائی حملے طبقہ تالاب کمزور ہوچکا ہے ۔ یہ تالاب شہر رقہ کے مغرب میں 40کلومیٹر دور واقع ہے ۔ تالاب کی سطح آب میں اضافہ کی اطلاعات بھی ملی تھی ۔ انتہا پسندوں نے 2014ء میں شام کے شہر پر قبضہ کرلیا تھا اور یہاں سے خلافت عثمانیہ جیسی خلافت کے قیام کا اعلان کیا تھا ۔
منی پور میں ہڑتال سے معمولات زندگی معطل
امپھال ۔ 26مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) 17گھنٹے طویل ریاست گیر ہڑتال سے جس کی اپیل طلبہ تنظیموں نے کی ہے تاکہ آزاد رکن اسمبلی اصحاب الدین کے خلاف احتجاج کیا جاسکے ۔ ریاستی دارالحکومت میں معمولات زندگی مفلوج ہوگئے ۔ کسی بھی علاقہ سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹس الائنس منی پور نے 17گھنٹے کی ہڑتال کا اعلان کیا تھا جس کا آغاز کل آدھی رات سے ہوا تھا ۔