شام کی سماعت بین الاقوامی عدالت میں ہو:گوٹیرس

اقوام متحدہ۔ 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹیرس نے سلامتی کونسل سے شام سے منسلک معاملات کو بین الاقوامی فوجداری عدالت میں منتقل کرنے کی اپیل کی ہے ۔ اس بات کی اطلاع ریڈیو پاکستان نے دی ہے ۔شام میں لاکھوں لوگوں کو طبی علاج سمیت دیگر ضروری مدد فراہم کرانے میں رکاوٹ پیدا کرنے کے سنگین معاملات سامنے آئے ہیں۔سلامتی کونسل کو گزشتہ دسمبر میں شام میں انسانی بحران سے متعلق ایک رپورٹ سونپی گئی تھی۔مسٹر گوٹیرس نے کہا کہ شام میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے سنگین معاملوں کی جوابدہی بین الاقوامی قانون کے تحت ایک ضرورت ہے۔