بیروت ۔ 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شام کے شمال مغربی علاقہ میں سرکاری افواج کے فضائی حملوں کے نتیجہ میں اسکول بس زد میں آ گئی اور تقریباً 4 بچے ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ حقوق انسانی کے نگرانکار ادارہ نے بتایا کہ ضلع عدلیب میں سرکاری فوج نے اسکول بس کو نشانہ بنایا۔ ایجنسی کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور جس کی وجہ سے مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ عدلیب کا ایک بڑا حصہ اس وقت القاعدہ کی شاخ النصرہ فرنٹ کے قبضہ میں ہے اور حال ہی میں اس نے دیگر باغی گروپس کو پسپا کیا ہے۔