شام کیمیائی اسلحہ کی مقررہ تلفی سے قاصر

دی ہیگ20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)شام اقوام متحدہ کی حمایت والی 30 جون کی مہلت سے عین ممکن ہے کہ کئی ماہ کیلئے چوک جائے گا جو اس کے کیمیائی اسلحہ کی تلفی کیلئے دی گئی ہے۔ ذرائع نے آج یہ بات کہی جبکہ دمشق کی ممکنہ تاخیر پر مغربی مایوسی بڑھتی جارہی ہے۔ کئی بار مہلت کے خلاف ورزی کے بعد اب جبکہ محض 11 فیصد شامی ہتھیار ملک سے باہر گئے ہیں، تنظیم انسداد کیمیائی اسلحہ کی جمعہ کو میٹنگ میں شام سے مزید تیز تر اقدامات کیلئے مطالبہ کیا جائے گا۔