جئوایا تورو۔ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ڈنمارک کا ایک بحری جہاز جو سینکڑوں ٹن شام کے کیمیائی ہتھیار منتقل کررہا تھا، اٹلی کی جنوبی بندرگاہ ئیوایا تورو پہنچ گیا۔ اطالوی ساحلی محافظین اس بحری جہاز کی اور دیگر جہازوں کی حفاظت پر معمور ہیں۔ طلوع آفتاب کے وقت یہ بحری جہاز ایم وی کیپرے میں لنگر انداز ہوگیا۔