ڈاوس /24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج اس بات کی تردید کی کہ ان کے ملک نے شام میں لڑائی کے لئے حزب اللہ کے جنگجوؤں کو روانہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ تہران کے شیعہ انتہا پسند گروپ اپنے طورپر یہ فیصلہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے یہاں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ایقان ہے کہ شام کی لڑائی کا حل ایک سال کے اندر برآمد کرلیا جائے گا۔ جنیوا سے مذاکرات ثمر آور ہونے کی توقع ہے۔