ماسکو ۔ 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت روس نے کہا کہ شام کی جنگ بندی کا انحصار مشرق غوطہ میں جنگجوؤں کی کارروائی پر ہوگا۔ روس کی فوج نے الزام عائد کیا کہ وہ روس کی جانب سے ’’انسانی بنیادوں پر وقفہ‘‘ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔ حکومت روس نے کہا کہ اخباری نمائندوں سے دریافت کیا جارہا ہیکہ کیا پانچ گھنٹے روزانہ جنگ بندی کی تجویز میں لڑائی میں مزید شدت پیدا ہوجائے گی۔ صدر روس ولادیمیر پوٹن نے 9 تا 2 بجے دن پانچ گھنٹے روزانہ وقفہ دینے کا حکم دیا تھا تاکہ شہریوں کو باغیوں کے زیرقبضہ مشرقی غوطہ سے تخلیہ کروا کر دمشق کے مضافات میں پہنچا دیا جائے۔ علاوہ ازیں حکومت روس نے 30 روزہ معاہدہ صلح کی بھی تائید کی ہے۔