شام پر کیمیاوی حملے کا الزام درست نہیں

سرکاری افواج نے ایسی کارروائی نہیں کی : روس کا دعو یٰ
ماسکو 25 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) روس نے آج کہا کہ اس کے پاس اس بات کا ثبوت ہے کہ شام میں جو حالیہ دہشت کیمیائی ہتھیار استعمال کئے گئے ہیں ان میں شام کی حکومت ملوث نہیں ہے ۔ بین الاقوامی سطح پر یہ مطالبہ کیا جارہا ہے کہ شام میں نئے کیمیاوی حملوں کے الزامات کی تحقیقات کروائی جائیں۔ روس کی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری افواج کے خلاف الزامات ہنوز جعلی اور فرضی ہیں اور حکومت کی افواج ان کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کیلئے ذمہ دار نہیں ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کے پاس یہ بالکل مسلمہ اور درست اطلاعات ہیں کہ شام کی حکومت کی جانب سے کیمیاوی حملے کرنے کا جو الزام عائد کیا جارہا ہے

وہ درست نہیں ہے ۔ اقوام متحدہ کی سلامتیح کونسل کے ارکان نے جاریہ ہفتے یہ مطالبہ کیا تھا کہ شام میں کلورین گیس کے حملوں کے جو الزامات عائد کئے جارہے ہیں ان کی تحقیقات کروائی جانی چاہئیں۔ شام میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے ان حملوں کیلئے ایک دوسرے کو مورد الزام ٹہرایا جارہا ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ یہ ملے باغیوں کے کنٹرول والے صوبے میں ہوئے ہیں۔ فرانس اور امریکہ کا الزام ہے کہ شام میں بشار الاسد کی افواج کی جانب سے صنعتی کیمیاوی مادوں کو باغیوں کے کنٹرول والے علاقہ کے خلاف استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ سماجی حقوق کیلئے کام کرنے والوں نے یہ اطلاع دی کہ شام میں کلورین گیس کے حملے کئے گئے ہیں جن میں اکثرت ادلیب صوبہ کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ ایک حقوق انسانی گروپ نے کہا کہ یہ مخالف شامی کیمیکل حملے ہیں ۔