اقوام متحدہ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شام نے اپنے اُن 12 کمیکل ہتھیار تیار کئے جانے والے مقامات کے منجملہ تین مقامات کو تباہ کردیا ہے تاہم سکیوریٹی وجوہات کی بنیاد پر مزید تین مقامات کو تباہ نہیں کیا جاسکا۔ او پی سی ڈبلیو کمیکل واچ ڈرگس (نگرانکار) نے اپنی ایک تازہ ترین رپورٹ میں یہ انکشاف کیا جس کی کل اجرائی عمل میں آئی تھی۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو یہ رپورٹ پیش کی جانی ضروری تھی کیونکہ شام میں کمیکل ہتھیاروں کو تباہ کرنے کے عمل کی نگرانکار بھی سلامتی کونسل ہی ہے۔ شام نے اپنے طیاروں کے سات ہینگرس اور دیگر پانچ زیرزمین ڈھانچوں کو جسے او پی سی ڈبلیو نے کمیکل ہتھیار تیار کرنے کے حکام سے تعبیر کیا ہے، کو تباہ کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا تھا تاہم لاجسٹک مسائل درپیش ہونے کی وجہ سے تباہ کرنے میں تاخیر ہوگئی۔