بیروت 6 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) شام کے حقوق انسانی کارکنوںاور بچاؤ ارکان نے جو حلب شہر میں مصروف ہیں یہ ادعا کیا ہے کہ سرکاری جنگی طیاروں نے ایک پرہجوم علاقہ پر کلورین بم برسائے ہیں۔ اس کے نتیجہ میںدرجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ شامی سیول ڈیفنس کے ایک رکن ابراہیم الحاج نے کہا کہ وہ مشتبہ کلورین حملہ کے مقام کا معائنہ کرچکے ہیں جبکہ یہاںہیلی کاپٹر کی جانب سے کلورین سیلنڈرس گرائے گئے تھے ۔ انہں نے کہا کہ یہ سیلنڈرس پرہجوم السوکاری علاقہ میں گرے تھے اور کم از کم 80 شہری زخمی ہوئے ہیں۔