شام میں فضائی حملہ، 66 افراد ہلاک

بیروت ۔ 29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شام میں سرکاری فوجوں کے خلاف جہادی اور باغی جنگجوؤں جنہیں روسی لڑاکا طیاروں کا تعاون حاصل ہے، نے ادلیب صوبہ کے قریب 66 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ افسوس کی بات یہ ہیکہ مہلوکین میں 19 بے گناہ اور معصوم شہری بھی شامل ہیں۔ برطانیہ کی سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے یہ بات بتائی اور کہا کہ مذکورہ بالا تمام مہلوکین صرف 24گھنٹوں کی لڑائی کے دوران ہوئیں جو ادلیپ اور ہما صوبوں کے درمیان واقع علاقہ میں ہوئی۔

عمر رسیدہ ہندوستانی شہری فائرنگ میں زخمی
واشنگٹن ۔ 29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سید باقر عمر 55 سال متوطن حیدرآباد کا سینہ اور کندھے زخمی ہوگئے جبکہ بعض ڈاکوؤں نے ڈولوٹن الینائے کے گیس اسٹیشن پر اس پر حملہ کردیا۔ باقر کے فرزند سید مظفر کے بموجب ایک اور شخص ارشد ووہرا نے جو گجرات کا متوطن ہے، حملہ میں زخمی ہوگیا تھا جو اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ اس واقعہ کے بعد سید باقر کو خانگی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت اب مستحکم ہے۔