شام میں طاقتور دھماکہ ، 15 شہری ہلاک

بیروت۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شمال مغربی شام میں جہادیوں کے زیراثر علاقہ ادلب میں آج ایک دھماکے میں کم سے کم 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ برطانیہ میں واقع شام رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ جسرالشغور میں ہوئے دھماکے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے۔ رصدگاہ کے سربراہ رامی عبدالرحمن نے کہا کہ کنرمارکٹ کے پڑوس میں دھماکہ ہوا۔ ایک بیرونی جنگجو کی لڑکی سمیت 13 شہری ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ہنوز یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ آیا یہ کار بم دھماکہ تھا یا پھر دھماکہ خیز مواد لی جانے والی کار میں دھماکہ ہوا تھا۔ ادلب کے بُرے حصہ پر ماضی میں شامی القاعدہ سے الحاق رکھنے والی اشیاء پسند حیات تحریرا لشام کا کنٹرول ہے لیکن جسرالشغور میں اویغور مسلم اقلیت سے تعلق رکھنے والے بیرونی جہادیوں کا ایک گروپ ترکستان اسلامی پارٹی کا بھی کافی اثر و رسوخ ہے۔ ادلب کے وسیع تر علاقہ پر اب بھی اسلامی جہادی تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خفیہ گروپس سرگرم ہیں۔