شام میں روس سنگین غلطی کا مرتکب

استنبول ۔ /4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شام میں روس کی بمباری کی مہم ایک سنگین غلطی ہے ۔ اس طرح وہ حکومت شام کی تائید کررہا ہے ۔ مستقبل میں تاریخ اس کی اس کارروائی کا انصاف کرے گی ۔ صدر ترکی رجب طیب اردغان نے فرانس کے دورہ پر روانگی سے قبل استنبول ایرپورٹ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روس کو انتباہ دیا اور کہا کہ ترکی کے ساتھ روس کے تعلقات دوستانہ ہیں لیکن شام میں اس کی کارروائیاں ترکی کیلئے باعث فکر مندی اور پریشانی ہیں ۔ اس طرح روس اس علاقے میں اکیلا رہ جائے گا ۔  کاٹجو کے تبصرہ کی مخالفت نہیں کیونکہ وہ غریب مسلمان نہیں ہے:اعظم خان