شام میں روس اور ایران جنگ بندی کو یقینی بنائیں: یورپی ممالک

اقوام متحدہ ، 7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سلامتی کونسل میں یورپی ممالک نے روس اور ایران سے شام میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ برطانیہ، فرانس، سویڈن، پولینڈ اور ہالینڈ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ شمال مغربی شامی صوبے ادلب میں فوجی کارروائی شہری آبادی کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔ آج جمعہ کو تہران میں روس، ایران اور ترکی کے صدور مل رہے ہیں۔ فرانس نے کیمیائی حملے کی صورت میں دمشق حکومت کے خلاف عسکری کاررروائی کی دھمکی دی ہے۔ اسد حکومت صوبہ ادلب میں ایک بڑا آپریشن کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔