بیروت ۔ یکم ؍ اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ر وس کے جنگی طیاروں نے صدر شام بشارالاسد کے دشمنوں پر فضائی حملوں کا آغاز کردیا ہے جبکہ روس اور امریکہ اپنی فوجوں کو باہمی تصادم میں روکنے عاجلانہ بنیادوں پر مذاکرات کی تیاری کررہے ہیں۔ شام میں روس کے حملوں کا آج دوسرا دن تھا۔ کل روس نے اپنے حملوں کا آغاز کیا تھا۔ صدر روس ولادیمیر پوٹن نے شہریوں کی ہلاکت کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ دعوے جنگی حکمت عملی ہیں۔ تازہ ترین حملوں سے صرف دولت اسلامیہ کے 4 ٹھکانے متاثر ہوئے ہیں۔ روس نے کہا کہ دہشت گردوں کا ہیڈکوارٹر اور ہتھیاروں کا ایک گودام ان میں شامل ہیں۔