شام میں دہشت گرد کلورین گیس کا استعمال کرسکتے ہیں:روس

ماسکو، 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شام میں سرکاری فوج کی مہم کو ناکام بنانے کے لئے دہشت گرد شہری ٹھکانوں پر زہریلی کلورین گیس کے استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ سینئر روسی افسر نے یہ اطلاع دی ۔لفٹننٹ جنرل ولادیمیر سوونچھیکو کے حوالے سے خبررساں ایجنسی تاس نے بتایا کہ روسی فوج کے پاس جو اطلاع ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ احرارالاسلام اور جیش العزہ تنظیم کے دہشت گردوں نے سرکاری فوج کے حملوں کو ناکام بنانے کی نئی حکمت عملی بنائی ہے اور یہ تنظیم زہریلی گیس کلورین کو استعمال کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے ۔فوجی افسران کے مطابق دہشت گردوں نے حما شہر 20کلومیٹر دور کوال المادق شہر میں کلورین سے بھرے دو ٹینکر بھیجے گئے ہیں اور ان کا منصوبہ یہ ہے کہ جب شامی فوجی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے گی تو شہری ٹھکانوں پر اس زہریلی گیس کا استعمال کیا جائے گا۔انہوںنے بتایا کہ ادلب علاقے میں ابھی بھی مسلح دہشت گرد گروپ جنگ بندی کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔